ملک اشرف: نو مئی کے واقعات، لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست کیخلاف درخواستیں خارج کردیں،عدالت عالیہ نے خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی حراست کیخلاف درخواستیں خارج کیں ۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے درخواستوں پر26 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلہ کے متن کے مطابق اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔ جو بھی ملوث پایا گیا اسکی قانون کے مطابق شناخت کی گئی۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے بد قسمت واقعات نے ایک چارج ہجوم کی عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا۔ ان بد قسمت واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا۔
اس واقعے سے پہلے عوام نے جناح ہاوس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی تھی۔ لوگوں کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہوا وہ ناقابل وضاحت تھا۔ بہرحال ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا۔ الحمدللہ سب اپنی جگہ پر ہے۔