دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مزید کمی  

12 Jul, 2023 | 09:31 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید کم ہوگئی،دریائے راوی جسر کے مقام پر پانی کا اخراج 23 ہزار 700 کیوسک تک آگیا۔

دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 22 ہزار 322 کیوسک پر آگیا،ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج 25 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا،فلڈ فور کاسٹنگ کے مطابق ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 290 کیوسک ہے ۔

 دوسری جانب دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے باعث پنجاب کے سات اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹیز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔ 

  ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید  کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ  بڑھ گیا ہے۔سیلاب سے قصور، ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور اور بہاولنگر کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹیز ایس او پیز کے تحت رسپانس پلان تیار کریں۔متعلقہ اضلاع ہنگامی بنیادوں پر اپنے انتظامات مکمل کریں ۔ 

مزیدخبریں