ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان  

اقوام متحدہ میں مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستانی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوئیڈن کی مسجد کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے تناظر میں تمام مذاہب کے احترام سے متعلق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش قرارداد پر آج ووٹنگ کاامکان ہے تاہم امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں قرآن کریم کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی ہرقسم کی مذمت کی گئی ہے اور زور دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایسے قوانین بنائے جائیں تا کہ بے حرمتی کے واقعات میں ملوث عناصر کوسزا دی جائے۔ منافرت، دشمنی اور تشدد پر اکسانے والوں سے بھی نمٹا جائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی اس تصور کے ساتھ کی گئی کہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ رائے کے اظہار کی آزادی ناگزیر ہے مگر منافرت پر مبنی تقریر کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

فرانس کے سفیرنے کہا کہ انسانی حقوق لوگوں کا تحفظ کرتے ہیں، مذاہب، عقائد یا ان کی علامتوں کا نہیں، اقوام متحدہ یا کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ بتائے کہ کیا چیز مقدس ہے۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ واضح کرنا مشکل ہے کہ کہاں آزادی اظہار ناقابل قبول ہو جاتا ہے جبکہ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اس مسودے کیخلاف ووٹ دے گا۔