ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کے دوران بیماریوں یا کسی بھی قسم کی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، محسن نقوی

 سیلاب کے دوران بیماریوں یا کسی بھی قسم کی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور  ریسکیو 1122 ممکنہ سیلاب کے دوران بیماریوں یا کسی بھی قسم کی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاری کے لیے متعلقہ محکموں کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے،  تمام ندی نالوں اور دریاؤں کے بیڈز میں غیر قانونی آبادیوں کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے سیلاب کے خدشے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران متعلقہ محکموں کے ساتھ اشتراک کار کر رہا ہے۔