ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پر امن محرم کے انعقاد کیلئے اسکاؤٹس اور ولنٹیئرزکا کردار اہمیت کا حامل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

 پر امن محرم کے انعقاد کیلئے اسکاؤٹس اور ولنٹیئرزکا کردار اہمیت کا حامل ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
کیپشن: Syed Ali Nasir Rizvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے منتظمین حیدری ا سکاؤٹس سے ملاقات کی، ایس پی سٹی ومتعلقہ ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔ سٹی ڈویژن کی مجالس وجلوسوں کے لائسنس ہولڈرزکی بھی ملاقات میں شرکت کی۔ 

ملاقات میں سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پر امن محرم کے انعقاد کیلئے اسکاؤٹس اور ولنٹیئرزکا کردار اہمیت کا حامل ہے، لاہور پولیس کے ہمراہ اسکاؤٹس اور ولنٹیئرز بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ محرم الحرام میں پہلی بار 12ہزارسے زائد اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں،  ایلیٹ،ڈولفن سکواڈ، پی آریوکے علاوہ سائیکل سکواڈبھی اندرون شہر کے جلوسوں میں سکیورٹی فرائض انجام دے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ نویں دسویں محرم کے مرکزی جلوس پر روایتی جگہوں کے علاوہ بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، سٹی ڈویژن مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری بھی فراہم کی جائے گی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے منتظمین کواسکاؤٹس اور ولنٹیئرز کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، اسکاؤٹس کو اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر تعریفی اسناد دی جائیں گی۔