ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے: مریم نواز

12 Jul, 2022 | 06:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرہ موڑ  پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے شیر کی حکومت ہے ، مشکل دور گزر گیا اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ 
مریم نواز نے کہا کہ عوام اگر چاہتے ہیں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں،  ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ن لیگ کا مقابلہ نااہلی اور  مہنگائی سے ہے، وعدہ کرو پنجاب کے دشمنوں کو  پنجاب سے اٹھا کر  باہر  پھینکو گے، وعدہ کرو محمد اسلم بھروانہ کو کامیاب کراؤ گے، وعدہ کرو گوجرہ موڑ کے لوگ 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ۔

مریم نے کہا کہ جب تک آپ کی قسمت نہیں بدلے گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے جس کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ نے بھرپور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز جبکہ تحریک انصاف کی عمران خان خود کر رہے ہیں۔یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں