ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ٹائپ کیے واٹس ایپ میسج بھیجنے کا آسان طریقہ جانیے

بغیر ٹائپ کیے واٹس ایپ میسج بھیجنے کا آسان طریقہ جانیے
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ سے صارفین بغیر ٹائپ کیے میسج کیسے بھیج سکتے ہیں؟ کچھ اہم فیچرز جانیے۔

واٹس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے تو بیشتر افراد  مخصوص فیچرز کو بھول جاتے ہیں یا واقف ہی نہیں ہوتے۔ایسا ہی ایک فیچر اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں میسج کو ٹائپ کیے بغیر لکھ کر بھیجنا ہے۔

جی ہاں واقعی آپ واٹس ایپ پر یہ 'جادو' بھی کرسکتے ہیں بس گوگل اسسٹنٹ یا آئی فون میں سیری کی مدد لینا ہوگی، ان دونوں کی سپورٹ واٹس ایپ میں کئی سال سے دستیاب ہے۔

کیسے ٹائپ کیے بغیر واٹس ایپ میسج کمپوز کریں؟
اینڈرائیڈ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو اوپن کریں اور واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے فون کے مائیکرو فون پر کچھ کہیں۔مثال کے طور پر اگر آپ کہتے ہیں ' Send a WhatsApp message to a Friend' تو گوگل اسسٹنٹ کانٹیکٹ کو تلاش کرکے دے گا۔پھر اسسٹنٹ کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو بس اوکے سینڈ اٹ کہیں۔

آئی فون میں بھی یہی طریقہ کار ہے بس سیری فنکشن کو ٹرن آن کریں اور اسکرول کرکے واٹس ایپ کا انتخاب کریں۔اس کے بعد سیری کے الفاظ کے ساتھ سینڈ واٹس ایپ میسج ٹو یور کانٹیکٹس کے ساتھ ان ایبل کریں تاکہ ٹائپ کیے بغیر میسجز بھیج سکیں۔میسج بھیجنے سے قبل سیری کی جانب میسج کا پریویو بھی دکھایا جائے گا اور سینڈ کرنے کے سوال پر یس کلک کہنا ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر