وارم اپ میچ، سری لنکا کے پاکستان کیخلاف 184 رنز

12 Jul, 2022 | 03:14 PM

ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا الیون کے درمیان 3 روزہ وارم اپ میچ کولمبو میں جاری ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹور میچ میں سری لنکا الیون کے اوپنرز نے شاندار آغاز کیا اور اپنی ٹیم کے لیے 1 کھلاڑی کے نقصان پر 184 رنز بنا لیے۔اس سے پہلے پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 323 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا الیون وارم اپ میچ کے دوران بابر اعظم 88، آغا سلمان 55 اور اظہر علی 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔محمد رضوان نے 31 اور سعود شکیل نے 30 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ دن دورہ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کیا تھا۔اتوار کے روز کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں پاکستانی کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں، بالرز اور بیٹرز نے نیٹ پریکٹس بھی کی تھی۔

مزیدخبریں