ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کی ایڈوائزری جاری

Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک اور مضبوط مون سون سسٹم کی ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 جولائی سے مون سون کا ایک کم دباؤ سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جو 18جولائی تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے زیر اثرگرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ میں آج شام یارات بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 18 جولائی تک بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارشوں سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص نوابشاہ، جیکب آباد اور سکھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ مسلسل تیز بارشوں کے باعث کیر تھر رینج میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب میں بادل بن رہے ہیں اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں بھی بادل ہیں جس سے شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں ژوب، زيارت، بارکھان، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبيلہ، آواران، نصيرآباد، جھل مگسی،  ڈیرہ بگٹی، تربت اور سبی میں بھی گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔