بارشوں کے باعث کراچی آنے اور جانے والی 38 پروازیں منسوخ

12 Jul, 2022 | 12:20 PM

ویب ڈیسک: کراچی میں مون سون کی بارشوں نے پروازوں کے شیڈول کو بری طرح متاثر کیا  ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی آنے اور جانے والی 38 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب موسم کی خرابی کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار ہےجس کے نتیجے میں مسافروں کے لیے وقت پرمنزل پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔

بارش رُکنے کے بعدشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 20 تا 36 گھنٹے سے بجلی تاحال غائب ہے۔ڈیفنس فیز 4، گلستانِ جوہر، محمود آباد، شاہراہِ لیاقت، کورنگی، کلفٹن بلاک 5، ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان، سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے بارش کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

مزیدخبریں