ویب ڈیسک:شہرِ قائد کراچی کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 231 اعشاریہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203 اعشاریہ 3 ملی میٹر اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کے مطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 129 اعشاریہ 8 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ملیر میں 98 ملی میٹر جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔