ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپےکی کمی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار 331 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں7 ڈالرکی کمی ہوئی۔ نئی قیمت ایک ہزار 801 ڈالر فی اونس ہے۔