سمارٹ لاک ڈاؤن؛ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خبردار کردیا

12 Jul, 2021 | 08:06 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے پر خبردار کر دیا،سردار عثمان بزدار کہتے ہیں شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر دروازے پر دستک دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو سنگین خطرے کی علامت ہے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بے احتیاطی اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے،خدانخواستہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا،پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے،شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔ 

علاوہ ازیں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے الرٹ جاری کر دیا،ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ کیسز بڑھنے کے پیشن نظر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا، سیکرٹری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہاہےکہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دیاتھا،ان کا کہناتھا کہ چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،کچھ دنوں سے مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہےصورتحال بگڑنے سے پہلے ایس او پیز اپنا لیں تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور خصوصا ماسک کو یقینی بنائیں،سارہ اسلم نے کہاکہ شہری ماسک پہنیں ، ہاتھ دھوئیں،ہینڈسینیٹائزر استعمال کریں۔

مزیدخبریں