علی ساہی: غیرت کے نام پر خواتین کا قتل دن بدن بڑھنے لگا ، لاہورسمیت پنجاب بھر رواں سال کے پہلے 6ماہ کے دوران 81خواتین کوقتل کردیا گیا۔
رواں سال میں اب تک 81خواتین کو غیر ت کے نام پر موت کےگھاٹ اتار دیا گیا ہے۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں خواتین کو قتل کرنے میں 178ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ان ملزمان میں سے 62ملزمان مفرور ہیں جنکو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔
اعدادوشمار کی بات کی جائے تو لاہور میں غیرت کے نام پر 5خواتین کو موت کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔گوجرنوالہ ریجن میں غیر ت کے نام پر 17خواتین کو غیرت کی بھینٹ چڑھ دیا گیا۔فیصل آباد ریجن میں12خواتین کو غیر ت کے نام پر دن دیہاڑے قتل کئے گئے۔ملتان ریجن میں 11خواتین کو موت کی نیند سلا یا گیا۔بہاولپور ریجن میں 10خواتین کو موت کی نیند سلا دیا گیاہے۔
سرگودھا ریجن میں 8خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ڈی جی خان ریجن میں 6خواتین۔روالپنڈی ریجن میں4خواتین، ساہیوال ریجن میں 2خواتین کو غیر ت کے نام پر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ان واقعات میں 59مقدمات کے چلان عدالتوں میں پیش کئے گئےہیں جبکہ 20مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں جن کے ملزمان مفرور ہیں ۔