محبت ہو تو ایسی، لڑکی کی زخمی دلہا سے ہسپتال میں شادی؛ تصاویر وائرل

12 Jul, 2021 | 06:35 PM

M .SAJID .KHAN

(مانیٹرنگ ڈیسک) جوڑے نے اسپتال میں شادی کرلی، انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا  نکاح کروایا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شادی کے لئے عموماً کسی میرج ہال،گلی محلہ یا کسی کھلی جگہ کاانتخاب کیاجاتا ہے مگر ایک ایسی شادی بھی انجام پائی جو کہ اسپتال میں ہوئی،پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقہ دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی،شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی,8 جولائی کی رات رضوان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی تھی۔

دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ اسپتال پہنچی، نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی،دولہا رضوان اٹلی سے گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے کے لیے آیا تھا،دلہا رضوان کی پانچ سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی،رضوان کے گھر والوں نے ماریہ کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کرنے پر راضی ہوگئے۔

مزیدخبریں