یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ۔۔لڑکے بازی لےگئے

12 Jul, 2021 | 06:12 PM

سٹی42: یو ای ٹی نےانجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں پہلی3 پوزیشنز لڑکوں کےنام رہیں۔
  تفصیلات کےمطابق  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام  پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔یادرہے رواں سال انٹری ٹیسٹ پاکستان بھر سے ورچوئل یونیورسٹی کے 113امتحانی مراکز بشمول اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں منعقد ہوا اس انٹری ٹیسٹ میں 33ہزار649 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت لاہور سے سید حاشر حسین (رول نمبر191680 )365نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،جبکہ اسلام آباد کےمجتبیٰ عمر(رول نمبر180605)348نمبروں سے دوسرے اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عمیراحمد(رول نمبر173409)345 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں