سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔

12 Jul, 2021 | 05:47 PM

ویب ڈیسک : سیلفی کےشوق نےکئی گھر اجاڑ دیئے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے علاقے جے پور میں پیش آیا جہاں سیلفی کا شوق ایک ساتھ 11جانیں لے گیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت میں 12ویں صدی میں تعمیر کیے  گئے امر قلعے کے مینار پر سیلفی کے شوقین افراد  تیز بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک  آسمانی بجلی ان پرگر پڑی جس کے باعث 11افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ قلعے کے مینار پر مجموعی طور پر 27افراد موجود تھے۔جسے ہی آسمانی بجلی گری توشور مچ گیا اور باقی افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان  سیاح تھے 

 خیال رہے کہ بھارت میں سال 2004سے  اب تک تقریباً دو ہزار افراد آسمانی بجلی کے گرنے کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ایک اعلیٰ پولیس افسر کاکہنا تھا کہ  یہ مینار اس قلعے میں سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز ہے اور ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوان افراد کی ہے۔ اتوار کو اس واقعے کے علاوہ راجستھان کے دیگر علاقوں سے بھی آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے مزید نو افراد کی اطلاعات ملی ہیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گھیلوت نے ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لیے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
انڈیا میں مون سون کا موسم اپنے ساتھ شدید ترین بارشیں لاتا ہے اور یہ سلسلہ جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔
انڈیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق 1960 کی دہاٰئی کے بعد سے آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے اور اس کے ایک وجہ انھوں نے ماحولیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں