ماہرہ خان نے پھر شادی کرلی؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا

12 Jul, 2021 | 05:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سوشل  میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،ماہرہ خان کی شادی کے بارے خبریں زیر گردش ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے سب بتادیا.

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان شوبز انڈسڑی میں کمال اداکاری کی بدولت ان کے آج لاکھوں فینز ہیں اور حیرت کی بات یہ کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ان کے مداح موجود ہیں،وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتیں ہیں، اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے بارے خبریں زیرگردش ہیں جس پر انہوں نےخود ہی وضاحت کردی۔

اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی خفیہ شادی کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ شادی کرتیں تو اپنے مداحوں کو ضرور بتاتیں،ان کا ایک انٹرویو  جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اس میں ماہرہ نےاپنے بارے پھیلی ہوئی چند خبروں پر وضاحت دی ہے۔

 اداکارہ نے شادی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ شادی کریں اور ان کے مداحوں کو اس بارے میں پتہ نہ ہو؟ماہرہ نے کیمرے کے سامنے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے ، ان کی منگنی تک نہیں ہوئی ،ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے اور اداکار  ٹام کروز کےساتھ فلم سائن کرنے پر جواب دیا کہ وہ یہ خبر لیک ہونے پر ٹام کروز سے معذرت کرتی ہیں ۔

انٹرویو میں ماہرہ کا مزید کہناتھا کہ اس خبر کو چھپانے کی بہت کوشش کی مگر اس میں ناکام رہیں،خودہی بتاتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈٹام کروز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پر جوش ہیں اور ان کی ٹیم نے اس خبر کو لیک کیا ہے،ناک پر سرجری کے بارے میں کہا کہ کیمرہ میں چہرے کو زوم کرکے دکھایا گیا جبکہ میں نے کوئی سرجری نہیں کرائی۔

انٹرویو کی ویڈیو ۔۔۔

مزیدخبریں