زیادتی کا شکار طالب علم کا ڈی این اے ٹیسٹ دیر سے کرانے کا نتیجہ؟

12 Jul, 2021 | 04:40 PM

ویب ڈیسک:   مفتی عزیرالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور  میں مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق 5 جولائی کو عدالت میں پیش کی جانے والی ڈی این اے رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
ایک رپورٹ کے مطابق طالب علم کا ڈی این اے ٹیسٹ دیر سے کرایا گیا، جس کے باعث رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ مدرسے کا استاد عزیزالرحمان لڑکے سے زیادتی کا اعتراف کر چکا ہے۔

مزیدخبریں