مانیٹرنگ ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پستول لہرانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں ایوانوں کے اجلاس اجلاس شروع ہونے سے پہلے یہ مسلح شخص ریڈزون میں کیسے داخل ہو گیا،اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزم کو اسلحہ سمیت ڈی چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جب اس شخص کا پستول چیک کیا تو اس میں گولیاں نہیں تھیں، وہ محض خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔