سیف سٹیز اتھارٹی منصوبے پر کتنی لاگت آئی؟؟

12 Jul, 2021 | 02:30 PM

Arslan Sheikh

قذافی بٹ: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی منصوبے پر کتنی لاگت آئی تفصیلات ایوان میں پیش جبکہ 30 فیصد کیمرے خراب ہوگئے۔
پنجاب اسمبلی میں سیف سٹیز اتھارٹی منصوبے کے حوالے سے جمع کروائی گئی ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پراجیکٹ پر 2019 تک 17.52 ارب روپے لاگت آئی۔ جس میں بتدریج اضافہ ہوا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور میں 7ہزار 678 جبکہ قصور میں 8 ہزار 150 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

سیف سٹی کے 70 فیصد کیمرے درست حالت میں کام کررہے ہیں جبکہ 30 فیصد کیمرے تکنیکی وجوہات اور کنٹریکٹر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے خراب ہیں۔تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں کل 890 اہلکار اور افسران کام کررہے ہیں۔ سپیڈ کنٹرول کی کوریج کے لئے 160 کیمرے داخلی و خارجی راستوں اور شاہراہوں پر نصب کئے گئے ہیں۔ سیف سٹی کے نصب شدہ کیمروں سے اب تک 21ہزار مقدمات میں شہادت فراہم کی جاچکی ہیں۔ 

مزیدخبریں