(اکمل سومرو)کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین پر یکم اگست سے سکولوں مین داخلوں پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او پرویز اختر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ای اوز کو کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔پہلے فیز میں ڈی ای اوز 13 جولائی تک کورونا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کے بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے،کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں سے رعائیت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے اور مثبت شرح2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔24گھنٹوں میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کہ مثبت کیسزکی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہر میں24گھنٹوں میں کورونا سےکوئی موت نہیں ہوئی۔