وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے لاہور پہنچ گئے  

12 Jul, 2021 | 09:43 AM

Imran Fayyaz

سٹی 42:وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے  لاہور پہنچ گئے  ، عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار  ملاقات کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  کے دورہ لاہور  کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امورسمیت  ترقیاتی منصوبو ں کے آئندہ اہداف سے آگاہ کریں گے۔وزیر اعظم مون سون شجر کاری کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گے اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اعظم کو داتا دربار اپ گریڈیشن منصوبے کی بریفنگ بھی  دی جائے گی۔ دورے کے دوران وزیر اعظم سے چیف سیکرٹری ، آئی جی اورایڈوکیٹ جنرل ملاقات کرینگے۔

مزیدخبریں