دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں اضافہ

12 Jul, 2020 | 09:20 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( سٹی 42 ) پولیس کا خوف نہ پکڑنے جانے کا ڈر، رواں برس دوران واردات قتل ہونے والے لاہوریوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی جبکہ شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔

ڈاکوؤں نے رواں برس شہر میں ادھم مچا ئے رکھا، اب تک 19 لاہوریوں کو دوران ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیا گیا۔ گزشتہ رات ڈاکوؤں نے شالیمار کے علاقے میں مزاحمت پر دکاندار کو قتل کردیا، شہر میں درجنوں معصوم شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں فارمیسی پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دو مسلح ڈاکوؤں کو فارمیسی میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ چائنہ سکیم میں واقع سٹور میں ڈاکو بچوں کی موجودگی میں لوٹ مار کرتے رہے۔

دوسری جانب نیو انار کلی پولیس نے کارروائی کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ذیشان عرف شانی ہوائی فائرنگ کرتا اور لوگوں کو اسلحہ دکھا کر خوف پیدا کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے رائفل 222 بور ڈبل میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

جرائم کی روک تھام کے لئے بننے والی ڈولفن و پیرو فورس بھی ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس  مقدمات تو درج کرلیتی ہے مگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا رہی جو جرائم کی شرع میں اضافے کا باعث ہے۔

مزیدخبریں