شہر میں بادلوں کا بسیرہ، مزید طوفانی بارش کی پیشگوئی

12 Jul, 2020 | 08:34 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(راؤ دلشاد) شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹا، درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور موسم سہانا ہوگیا۔ نشیبی علاقوں کے لیے بارش ابر زحمت بن گئی،نشیبی علاقے زیر آب آگئےجس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسنے کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

شہر میں کہیں موسلادھار بارش ہوئی تو کہیں رم جھم ہوتی رہی،مون سون کے بادلوں نے شہر کی فضاؤں میں بسیرا کیا تو نہ صرف حبس کا زور ٹوٹ گیا بلکہ پارہ بھی ناقابل یقین تک گرا، موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔ اتوار کے روزشہر کوبادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا اوربارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی، لارنس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لارنس روڈ، جی او آر ون، مزنگ شادمان ون، شاد مان ٹو ،ایل او ایس ،سمن آباد، اچھرہ، شاہ جمال میں رم جھم کے نظاروں سے انسانوں سمیت چرند پرند سبھی نے راحت حاصل کی۔
بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت خاصی حد تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سسٹم شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موجود رہے گاجس سے مزید بارش کاامکان ہے۔

مزیدخبریں