بچن خاندان کورونا وائرس کا شکار،شاہد آفریدی دعا گو

12 Jul, 2020 | 04:11 PM

Shazia Bashir

سٹی42: بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرد کا شکار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بالی وڈ شہنشاہ  امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے اور اداکارہ  ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرد کا شکار ہوگئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بالی وڈ شہنشاہ  امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکارہ  ابھیشیک بچن نے  بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔  ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں، بالی وڈ اسٹار کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کی ناناوتی ہسپتال میں  زیرعلاج ہیں۔

 بالی وڈ اسٹار کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے وہاں  بچن فیملی کے لیے  کرکٹ اسٹار شاہد خان آفریدی نے بھی ایک ٹوئٹ میں سینئر اور جونیئر بچن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں