صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء کوخوشخبری سنادی

12 Jul, 2020 | 04:10 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث جب تک سکول بند ہیں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت برقرار رہے گی.

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد فیسوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعےکہنا تھا کہ جب تک کورونا کے باعث سکول بند ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20 فیصدرعایت برقرار رہے گی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مزید کہا کہ فیسوں میں کمی نہ کرنے پر والدین متعلقہ ضلع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی شکایات میں سے 95 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک سکول میں فیس پوری وصول کی جانے کا انکشاف ہوا،سینٹ پیٹر سکول وارث روڈ میں تین ماہ کی فیس 20 فیصد رعائت کےبغیر وصول کیے جانےپروالدین نےاظہار تشویش کیا،والدین کا کہنا تھا کہ تین ماہ کی یکمشت فیس 20 فیصد رعائت کے بغیروصول کی جارہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ تین ماہ کی یکمشت فیس جمع نہ کرانے والے بچوں کےنام خارج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ نےٹیچرز کی حاضری بھی سکول میں یقینی بنانےکی ہدایت کررکھی ہے۔

صبح نو بجےسےشام 3 بجے تک ٹیچرز کو سکول میں رہنےکا پابند کیا جارہا ہے، سکول میں چھٹیوں کے باوجود سٹاف کو بلوانے پرملازم مبین کورونا سےجاں بحق جبکہ اکاؤنٹنٹ شکیل بھٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی اورنہ ہی اساتذہ کو سکول آنے کا پابند کیاہے۔

مزیدخبریں