سٹی 42:دنیا بھرمیں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطو ں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔
پاکستانی ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کی شرمناک تصاویر وائرل ہورہی ہیں،جس پر ان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، مناہل ملک کہتی ہیں کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوں،شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر اکائونٹ سے ان کی ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے گولیاں کھاتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسا مزید ہوتا رہا تو میں اور گولیاں کھا لوں گی۔
یاد رہے رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو کی بہن اور ٹک ٹاک سٹار اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی لابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی تھی۔تحر یک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی بہن کی غلطی پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بہن سے انجانے میں غلطی ہوئی۔سندھ اسمبلی کی لابی میں اقرا بھٹو نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کردیں۔ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے کے مہمانوں کو سندھ اسمبلی کی لابی میں ویڈیوز بنانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ۔
خیال رہے ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی چند ویڈیوز پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ ان میں سماجی اخلاقیات کا خیال نہیں رکھاجاتا اور فحاشی و عریانی پھیلائی جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک الزام مصر کی ایک ہائی پروفائل بیلے ڈانسر سیما المصری پر لگایا گیا جس کے بعد انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مصر میں عدالت نے ایک بیلے ڈانسر کو ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں فحاشی پھیلانے کے جرم میں تین سال قید اور 15ہزار پاونڈز جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔