ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کو 70 سال میں پہلی بار بزنس حب بنانے کی کوششوں کا آغاز

پنجاب کو 70 سال میں پہلی بار بزنس حب بنانے کی کوششوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی اکبر: پنجاب حکومت نے پاکستان کا بزنس حب بنانے کے لئے7 دہائیوں بعد مخصلانہ کاوشیں شروع کر دی، وزیر اعلی پنجاب  سردار عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے 2 برس کی قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

      

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے صرف 2 سال میں صنعتی شعبے کے لئے وہ اصلاحات متعارف کروائیں جو شوبازیاں کرنے والے اگلے 70 برس میں بھی نہ کر پاتے، اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  فیصل آباد میں قائم ہونے والا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے براہ راست 3 لاکھ نوجوانوں  کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بین الاقوامی کمپینوں کو پاکستان لارہے ہیں اور ان کی سہولت  کے لئے صنعتی اسٹیٹس میں ون ونڈو سسٹم قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل سٹی میں 550 سے زائد صنعتی یونٹس لگانے کی گنجائش ہوگی۔ معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، جس کی بدولت متعلقہ شعبوں میں 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت کی صنعتی اصلاحات کوویڈ19 کے تناظر میں معاشی بحالی کی راہیں ہموار کریں گی۔بین الصوبائی تجارت کے فروغ  کے لئے دیگر صوبوں سے ملحقہ اضلاع میں انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے، پنجاب کی معاشی ترقی پاکستان سمیت پورے خطے میں صنعتی انقلاب برپا کرے گی۔    

Shazia Bashir

Content Writer