نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کی برطرفی کا فائدہ کسے پہنچے گا؟

12 Jul, 2020 | 03:38 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، ارشد ملک کی برطرفی سے 131 سیشن ججز کو فائدہ پہنچے گا، ایک ایک درجہ سنیارٹی میں اضافہ ہوگا۔

 

لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی  سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی، جس کے مطابق  11سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی، جبکہ 131 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد ملک کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ کا اطلاق ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا دوسرا نمبر برقرار رہے گا۔

ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامرکا 6 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کا 7 واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی کا 9 واں نمبر برقرار رہے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کیس منیجمنٹ ہائیکورٹ صفدر سلیم شاہد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا اور وہ 12 ویں نمبر پرآجائیں گے۔

 نئی سنیارٹی لسٹ میں رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان 13 ویں نمبر پر آگئے، سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ 14 ویں نمبر پر، جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور شیخ خالد بشیر 16 ویں، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن کی سنیارٹی میں 20 ویں نمبر پر آجائیں گے۔

سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ سردار طاہر صابر 26 ویں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، 45 ویں نمبر پر آجائیں گے، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان 48 ویں نمبر پر آگئے، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، خانیوال، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں