بھارت میں جعلی کرکٹ ایونٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا

12 Jul, 2020 | 02:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بھارت میں ایسا کرکٹ ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں ہر چیز ہی جعلی نکلی، حقیقت سامنے آنے پرانتظامیہ کو دنیا بھر میں ایک بار پھر ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا مگر مشہور قول ہے کہ بےعزتی ان کو محسوس ہوتی جن کی کوئی عزت ہو۔

تفصیل کے مطابق  بھارت کے ایک گاؤں میں ایک ایسا انوکھا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیاجو بھارتی سرزمین پر جا رہاتھالیکن پیش ایسے کیا گیا جیسے سری لنکا کے کسی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہو۔ حقیقت چھپانے کے لیے منتظمین نے کرکٹ میچ کے دوران باؤنڈری پر سری لنکن کمپنیوں کے اشتہاری بورڈ بھی لگائے جبکہ گراؤنڈ کے ارد گرد کا ماحول چھپانے کے لیے قناتیں لگا رکھی تھیں۔

اس ایونٹ کی ہرچیز جعلی نکلی جس میں آئی پی ایڈریس،فرضی رابطہ نمبرز، ای میل یہاں تک کہ براہ راست کمپنی کو بھی بیوقوف بنایا گیا،ممبئی کی ایک بڑی کمپنی سے لائیوسٹریمنگ کیلیے خدمات لی گئیں۔

بیوقوف بننے والی کمپنی کے حکام کا کہناتھا کہ  25 جون کی شام لائیوسٹریمنگ کمپنی کرونارتنے نے خود کو یووا لیگ کا نمائندہ ظاہر کرتے حکام سے ملاقات کی،ایونٹ کی تمام تشہیر کے لئے مدد فراہم کرنے کا کہا،ایونٹ کا ویب ایڈریس اور اپنا ایک فرضی ای میل ایڈریس بھی دیا۔

حکام کا کہناتھا کہ کرونارتنے سے ایونٹ کی منظوری کے لیے سری لنکن بورڈ کا دیا جانے والا خط پیش کرنے کاکہا، جس کے جواب میں 27 جون کو کرونا رتنے یووا کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منظوری کا لیٹر میل کیا، بعد ازاں بورڈ کی جانب سے بھی ایک ای میل پیش کی گئی جس میں ظاہر کیا گیا کہ چیف ایگزیکٹیو  جواب دیا ہوا۔

گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو چندی گڑھ  میں 2 میچز منعقد ہوئے، کمپنی کا کہنا تھا کہ  ہمیں  گراؤنڈ کی لوکیشن کا کوئی علم نہیں تھا تاہم اسی روز سری لنکن بورڈ کے لیگل منیجر چالکا سلوا کی میل موصول ہوئی جس میں انھوں نے خبردار کیا کہ بورڈ نے اس ایونٹ کی منظوری نہیں دی، اس فراڈ کی شکایت ممبئی پولیس کو درج کرائی گئی۔

مزیدخبریں