صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت مقرر

12 Jul, 2020 | 12:45 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت 15 جولائی کوہوگی ،میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نےکیس کی پیروی کے لیےپرائیویٹ وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔


چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان صوبائی محتسب  میجر(ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کی تقرری کےخلاف کیس کی سماعت کریں گے،اعظم سلیمان کی جانب سےاحمد اویس ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے،اس کیس میں عدالت نےاعظم سلیمان کی صوبائی محتسب تقرری کا نوٹیفیکیشن درخواست کےحتمی فیصلے سےمشروط کردیا ہے،عدالت نے اعظم سلیمان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تفصیلات بھی پیش کرنےکا حکم دے رکھا ہے-

درخواست گزار وکیل نےموقف اختیارکیا  کہ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب لگانےکیلئےقانون میں ترمیم کر دی گئی،ترمیم کرکے نامور شخصیت کو بھی صوبائی محتسب تعینات کرنے کا لفظ شامل کر دیا گیا ہے،ترمیم سے قبل قانون کےتحت ہائیکورٹ کےسابق جج کو تعینات کیا جا سکتا تھا،سابق بیوروکریٹ اعظم سلیمان کو غیر قانونی طور پر صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے،صوبائی محتسب کےعہدے پر تعیناتی سےقبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سےمشاورت نہیں کی گئی,صوبائی محتسب کے کلرک کی بھرتی کیلئےبھی اہلیت مقرر ہےمگر صوبائی محتسب پنجاب کی تقرری کیلئے کوئی اہلیت مقرر نہیں،درخواستگزارنےاستدعا کررکھی ہے کہ عدالت میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی بطورصوبائی محتسب تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے-

 یاد رہے میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان  نے بطور صوبائی محتسب پنجاب کا چارج سنبھال لیا ہے  ، گورنر ہاؤس میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے حلف لیا۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیکر صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری ایریگیشن، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ڈی سی او فیصل آباد اور ڈی سی او ڈی جی خان بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں