’’حکومت گرے گی‘‘

12 Jul, 2020 | 12:15 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے یہ ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے،عمران خان کی حکومت گرے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت کرے۔ وزیراعظم اور ان کی حکومت کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔


نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی رہنما قمر  زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  آج کی حکومت کا ایک پلان بھی کامیاب نہیں ہوا ہے جس چیز پر بھی وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ قوم کے لیے عذاب بن گئی ہے چاہے وہ ادویات ہے، چینی یا آٹا ہی کیوں نہ ہو۔خان صاحب کا اسٹائل مکمل طور پر جمہوری نہیں وہ کسی نیشنل اسٹیٹ کو مانتے نہیں ، ان کا تصور ٹوٹل ایک فاشسٹ کا ہے، یہ حکومت فاشسٹ ہے اور اس پر چلنا جمہوریت نہیں کہلاتا۔

 اس رویے سے دنیا کا کوئی ملک ٹھیک نہیں ہوتا کہ فاطمہ جناح غدار ہے، بھٹو غدار ہے، پیپلز پارٹی غدار ہے یا نواز شریف، اس سے تو کوئی سوسائٹی ٹھیک نہیں ہوئی کبھی۔


 رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے۔  اپوزیشن کی قیادت کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی نہیں کہہ رہی ہے بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیز اور حکومتی اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ مینجڈ الیکشن تھے۔


دوسری جانب  سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیل کرنےکے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت گرے گی، اس کو بڑے چیلنجز ہیں۔اتحادی چھوڑ جائیں گے اور عوام کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں،جو فضل الرحمان نے کرکے دکھایا ہے۔

مزیدخبریں