سٹی42( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے اور اداکارہ ابھیشیک بچن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
T 3590 -I have tested CoviD positive .. shifted to Hospital .. hospital informing authorities .. family and staff undergone tests , results awaited ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 11, 2020
All that have been in close proximity to me in the last 10 days are requested to please get themselves tested !
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکارہ ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں، بالی وڈ اسٹار کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کی ناناوتی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Earlier today both my father and I tested positive for COVID 19. Both of us having mild symptoms have been admitted to hospital. We have informed all the required authorities and our family and staff are all being tested. I request all to stay calm and not panic. Thank you. ????????
— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) July 11, 2020
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اہل خانہ اور دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اب اُن لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اداکار نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ دوسری جانب بالی وڈ اسٹار کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔