ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 ہلاکتیں، 2752 نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 ہلاکتیں، 2752 نئے کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 افراد ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہوگئی ہے۔

این سی او سی  سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368، پنجاب میں 85 ہزار 991 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں, اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 602 ہے جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65 مریض دم توڑ گئے، پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں, گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer