علی عباس: دس سال سے ترقیوں سے محروم ملازمین اورافسران کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ، محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں سےتفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم سیڑیزن پورٹل میں متعدد افسران اورملازمین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ وہ ایک ہی محکمے میں عرصہ داراز سےتعینات ہیں، لیکن انہیں قانون کے مطابق اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی جارہی۔ جس کے باعث ان کی تنخواہوں میں اضافہ ان کے گریڈ کے مطابق نہیں کیا جارہا، جس پرچیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایک بار پھر سے محکمہ خزانہ پنجاب کواحکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھی محکمے میں دس سال سےترقی نہ پانے والےافسران کی پرموموشن کی جائے۔
اس سلسلےمیں تمام صوبائی محکموں سے تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی محکموں کے ترقی کے منتظرافسران وملازمین کو اکاونٹنٹ جنرل پنجاب سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔