شہباز شریف کارکنوں کی گرفتاری پر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر برہم

12 Jul, 2018 | 10:14 PM

عطاءسبحانی

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ میاں شہباز شریف کارکنوں کی گرفتاری پرنگران حکومت اورالیکشن کمیشن پربرہم، انہوں نے کارکنوں کی فوری رہائی کامطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف کاکہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ پرامن اظہاریکجہتی کریں گے اور دفعہ ایک سوچوالیس لگی ہوئی ہےجبکہ ہمیں تواکھٹے نہیں ہونے دیا جارہا لیکن عمران خان کو آج جلسے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کان کھول کر بات سن لے وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔شہبازشریف کا کہنا ہے،کہ کوئی فلائیٹ منسوخ نہیں ہوئی یہ غلط افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔

اہم خبر: نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، 159 لیگی کارکن گرفتار
انہوں نے مزید کہا، کہ اگر لیول پلینگ فیلڈ نہ ملی تو پھر مجھ سے شکوہ نہ کرنا، اور کوئی کوئی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہوں تو انہیں بتا دوں کہ میں صرف پاکستانی ہوں۔

مزیدخبریں