ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ: عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست مسترد

ہائیکورٹ: عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :ہائیکورٹ نے این اے 129 لاہورسے پی ٹی آئی کے رہنماءعبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بروقت درخواست دائر نہ کرنے پر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ دورکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کے انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دورکنی بنچ نے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر درخواست گزار افتخارمظہر کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک اور اولڈایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ کے 91 لاکھ 77 ہزار کے نادہندہ ہیں۔انہوں نے مارچ 2010 سے مئی 2018تک نادہندگی کی رقم جمع نہیں کرائی، تاہم آر اونے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جبکہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نےاعتراضات مسترد کرتے ہوئےعبدالعلیم خان کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

اس خبر کولازمی پڑھیں:سپریم کورٹ نے این اے  125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

درخواستگزارنےاستدعاکی ہے کہ عدالت ٹربیونل کےفیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئےعبدالعلیم خان کو انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزرعمران عارف رانجھا پیش ہوئے۔