نوازشریف، مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

12 Jul, 2018 | 05:48 PM

عطاءسبحانی

ملک اشرف: عدلیہ مخالف بیانات پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

شہری آمنہ ملک کی جانب سے اظہر صدیق  ایڈووکیٹ نے لاہور میں میں درخواست دائر کی، درخواست میں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں عدلیہ مخالف تقاریر اور گفتگو کو جواز بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کے فیصلہ کے بعد دونوں لندن میں مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں جو توہین عدالت ہے۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے  پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات روکنے کا پابند کیا تھا لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں  کیا جا رہا. درخواست گزار کے نکتہ اٹھایا کہ ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔۔

درخواست میں پیمرا کوعدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں