(سٹی42) لندن سے بڑی خبر آگئی، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی پروازمنسوخ ہو گئی، اب یہ دونوں اہم شخصیات وطن واپس آئیں گی یہ نہیں؟ ملک میں نئی بحث چھڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے ابوظہبی آنے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز EY-18 منسوخ ہوگئی ہے اس پرواز پر ہی نواز شریف اور مریم نواز نے بکنگ کرائی تھی، پرواز منسوخ ہونے کے بعد ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اب نواز شریف اور مریم نواز واپس آئیں گے بھی یانہیں؟؟ یا پھر آئیں گے تو کس پرواز سے اور کب ان کی پاکستان واپسی ممکن ہوگی؟۔
واضح رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں محمد نواز شریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزاسنائی، نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے بروز جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب نگران حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، نیب کو ہیلی کاپٹر بھی مل گیا، شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے کریک ڈائون جاری ہے، اب تک 159 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔