ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے این اے  125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

 سپریم کورٹ نے این اے  125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سپریم کورٹ نے این اے  125مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنا دیا، دو رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کر لی۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔۔نواز شریف کا استقبال روکنے کیلئے لاہور پولیس ان ایکشن، 159 لیگی کارکن گرفتار

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے دو رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ خواجہ سعد رفیق نے ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی فلائٹ منسوخ، وطن واپس آئیں گے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی
 واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ جاوید رشید محبوبی نے نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔این اے 125 سے خواجہ سعد نے حامد خان کو شکست دی تھی، جس پر حامد خان نے انتخابی نتائج الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیے تھے۔