ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

 احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا پیر ( کل ) کی صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے، عدالتی عملے کی جانب سے فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

 وکیل خالد چودھری کی جانب سے بھی اس حوالے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور ریفرنس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی گئی۔