سٹی 42 : 153 ایئرکوالٹی انڈیکس کے بعد لاہور دنیا کےآلودہ شہروں کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر آگیا ۔
لاہورکامجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس153ریکارڈ کیا گیا ، شہرکی آب و ہوا خوشگوار ہے، مختلف علاقوں عسکری ٹین میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ 166، ملتان روڈ امرکوٹ 165 ، ویلنشیاءٹاؤن 163، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں شرح آلودگی 161 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ کینٹ 160، یوسی پی میں شرح آلودگی 159، جبکہ اڈا پلاٹ 156، غازی روڈ انٹرچینج پر شرح آلودگی 152 ریکارڈ کی گئی ۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہرکی آب وہواشہریوں کیلئےمضرصحت نہیں ۔