موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

12 Jan, 2025 | 08:21 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

سوموار  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں شدید سرد/کہرا پڑنے اور چند مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید جبکہ پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیا نی دھند چھائے رہنے کی توقع۔ صبح کے اوقات میں با لا ئی ا ضلاع میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی،بھکر، نور پور تھل، لیہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے، تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے، تا ہم شمال مغربی اضلاع میں شام/رات کو مطلع جزوی ابرآلوود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ 

مزیدخبریں