سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔
محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ، اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان ہیں، ان کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔ ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔