سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 خوارج ہلاک کردیے ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خوارج ہلاک ہوگئے ، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایشام کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ دو زخمی ہوئے۔
ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
سورس : آئی ایس پی آر