سٹی 42 : لاہور میں سال 2024ء کے دوران کار چور گینگ بھی متحرک رہے، گزشتہ سال 468 کاریں چوری، 13 اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 96 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کار چوری کی 94 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کے 90 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 76، سٹی ڈویژن سے 60 کاریں چور لے اڑے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال کار چوری کے 52 مقدمات درج کئے گئے ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ گن پوائنٹ پر کار چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، جبکہ کینٹ ڈویژن سے 5، ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویژن سے ایک، ایک کار چھینی گئی ۔