ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کردی

لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت مقرر کر دی ہے, صارفین کو میٹر کی قیمت کے علاوہ  انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے

 سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر  کی گئی ہے، قیمت کے علاوہ 3,000 روپے انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانے ہوں گے۔

صارفین کو میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز کے ڈیمانڈ نوٹسز متعلقہ بینک میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے تمام دفاتر کو اس بارے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

لیسکو میں گزشتہ دو ماہ سے سولر سسٹم کے کنکشن کے حوالے سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی، جسے اب نوٹیفکیشن اور مراسلے کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ آئندہ این او سی جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔