ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انجیلینا جولی ان لوگوں کے لیے بہت دکھی ہیں جنہوں نے اپنا آشیانہ کھو دیا ہے، وہ ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔

امریکی نشریاتی ادارے  کے مطابق   کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے. یہ آگ پیسفک پیلسیڈز کے علاقے میں لگی، جہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس انجیلس میں واقع ہے لیکن اس وقت وہ آگ سے محفوظ ہے، مشہور اداکارہ نے اپنے گھر کو آگ سے متاثرہ افراد کے لیے کھول دیا ہے تاکہ بے گھر ہونے والے افراد ان کے گھر میں قیام کرسکیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایگزامینر کے مطابق، اس آگ میں اب تک 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور درجنوں افراد لاپتہ ہیں،12 ہزار سے زیادہ گھر بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ 37 ہزار ایکڑ رقبہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ اس بحران کے دوران کئی افراد نے اپنے گھر کھو دیے ہیں، جن میں مشہور شخصیات جیسے لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی، انا فاریس، رکّی لیک، کیری ایلوئس، کیمرون میتھیسن اور دیگر شامل ہیں۔

بہت سی دیگر مشہور شخصیات بھی لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سامنے آئی ہیں، ہیلی بیری نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ شارون اسٹون کے ساتھ مل کر اپنے "پورے وارڈروب" کو عطیہ کر رہی ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو بنیادی لباس فراہم کیا جا سکے۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری، انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول رہے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جا سکے، اس کے علاوہ، جیمی لی کرٹس اور ان کے شوہر کرسٹوفر گیسٹ نے بحران کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد دینے کا عہد کیا ہے۔