عابد چودھری:پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 11 دن میں مطلوب 2800 سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 934، بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری شامل ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے 900 سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 250، بی کیٹیگری کے 670 عدالتی مفروران شامل ہیں۔دوران آپریشنز ایک ہزار ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹیگری کے 370 ، بی کیٹیگری کے 630 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب ایک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔گزشتہ 11 دن میں لاہور میں 300 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔160سے زائد عدالتی مفرور، 75 سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش، کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہےکہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کر کےمجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔